اردو خبریں
جماعت احمدیہ کے علاقائی صدر کے مکان پر حملہ
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چونیاں کے علاقے شمس آباد میں پولیس کے مطابق ایک ہجوم نے جماعت احمدیہ کے علاقائی صدر کے مکان پر حملہ کر کے انہیں زدوکوب کیا ہے۔
ضلع قصور میں جماعت احمدیہ کے امیر شیخ محمد یوسف کے مطابق شمس آباد میں جماعت کے صدر ملک مقصود احمد کو گذشتہ چھ ماہ سے دھمکیاں مل رہیں تھیں کہ وہ علاقہ چھوڑ دیں۔
کراچی: احمدیوں پر حملے، ایک ہلاک
پاکستان کے صوبہ سندھ میں احمدی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملوں میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کو احمدی جماعت کو غیر مسلم قرار دینے کو اڑتیس سال مکمل ہوں گے۔
ضیاء زندہ ہے
نہ کہیں ماتمی جلسہ، نہ کوئی یادگاری ٹکٹ، نہ کسی بڑے چوک پر اسکا بت، نہ کسی پارٹی جھنڈے پر اُسکی کی تصویر، نہ اُسکے مزار پر پرستاروں کا ہجوم، نہ کسی کو یہ معلوم کہ مزار کے نیچے کیا دفن ہے۔ نہ کسی سیاسی جماعت کے منشور میں اُسکے فرمودات، نہ ہر لحظ اُٹھتے سیاسی ہنگاموں میں اسکی بات۔ نہ بڑے لوگوں کے ڈرائنگ روموں میں اُسکے ساتھ کھنچوائی ہوئی کوئی تصویر، نہ کسی کتب خانے میں اُسکے کے ہاتھ کی لکھی ہوئی کوئی تحریر
سٹیٹ بینک کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کا قتل
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں احمدی جماعت کے مقامی رہنما کو گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
کراچی: احمدی رہنماء سمیت پانچ ہلاک
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں احمدی جماعت کے مقامی رہنماء کو گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، دیگر واقعات میں ایک مبینہ ڈاکو سمیت چار مزید افراد بھی مارے گئے۔